20 جنوری 2015 - 11:32
بشار اسد اور حسن نصراللہ میں ٹیلفونک گفتگو

شام کے صدر نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے آج حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حس نصراللہ کے ٹیلیفونگ گفتگو میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے بعض جوانوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ۔ شامی فوج سے دہشت گردوں کو حاصل ہونے والی مسلسل شکست کے بعد بہت سے تکفیری دہشت گرد عناصر نےلبنان کی طرف فرار کرنا شروع کردیا جس کے بعد شام کی حکومت نے حزب اللہ لبنان سے وارد عمل ہونے کی درخواست کی اور اس گروہ نے بھی اپنے جہادی فریضے پر عمل کرتے ہوئے شام کے سرحدی علاقوں میں مورچہ سنبھال لیا۔   واضح رہے کہ اتوار کو جنوبی شام کے قنیطرہ صوبے پر صیہونی حکومت کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے راکٹ فائر کرکے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید عماد مغنيہ کے بیٹے جہاد مغنيہ سمیت کئی مجاہدین کو شہید کر دیا تھا۔ اس حملے میں شامی حکومت کو فوجی مشاورت دینے کے لئے دمشق گئے ہوئے ایک ایرانی کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد علی اللہ دادی بھی شہید ہو گئے تھے۔ دوسری جانب عراق کی مجلس اعلای اسلامی کے سربراہ عمار حکیم اور عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے بھی حزب اللہ کے چند جوانوں کی شہادت پر  تعزیتی پیغام ارسال کئے ہيں اور ان کو ان شہداء کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتےہوئے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169